یورپی یونین کے درمیان پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ،سردارایازصادق

اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ممبر یورپین پارلیمنٹ اوندرے دوستال کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے جبکہ باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے وسیع مواقع بھی موجود ہیں۔ملاقات کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ یہ ایک عالمی چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ اور مثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے حالانکہ پاکستان کا گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں نہایت معمولی حصہ ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی میں گرین پارلیمنٹ منصوبہ ماحولیاتی تحفظ اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے عزم کا عملی مظہر ہے