کچہری خودکش حملے کے شہداء کا معاوضہ پیکیج تیار ، عمل کو تیز کرنے کا حکم

 وزارت داخلہ آئندہ سماعت سے قبل پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائے: جسٹس ارباب محمد
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کچہری خودکش حملے کے شہداء اور متاثرین کے لیے وزارت داخلہ کو معاوضہ پیکیج تیار کرنے اور اس عمل کو تیز کرنے بارے حکم نامہ جاری کر دیاہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو معاوضہ پیکیج کی تیاری کا عمل تیز کرنے، کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے اور پالیسی کو حتمی شکل دینے کا حکم دیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ معاوضہ پیکیج کو ایک ماہ کے اندر حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے، جبکہ وزارت داخلہ کو آئندہ سماعت سے قبل پیش رفت رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے 2 صفحات پر مشتمل سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا اور اس پر عملدرآمد کے لیے حکم نامے کی کاپی سیکریٹری داخلہ کو بھجوانے کی ہدایت بھی کردی