مریم نوازسے اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن کے25رکنی وفد کی ملاقات‘ای سی او کے معزز مہمانوں کی موجودگی باعثِ اعزاز ہے:وزیراعلی
وزیراعلیٰ مریم نواز سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری اور جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے گندم کی کٹائی کے موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے آج ایسا کسان پیکیج پیش کیا جا رہا ہے جو نہ صرف پنجاب کی تاریخ کا بہترین، منفرد اور بے مثال ہوگا بلکہ اس سے کسانوں کو ان کی محنت کا مکمل معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اور خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گندم کے کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ اور ان کے نقصان سے بچاؤ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہا کسانوں کو ان کی محنت کا مکمل معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ ہم ایسے اقدامات کریں گے کہ آٹے کی قیمت بھی مستحکم رہے اور کسانوں کو بھی نقصان نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کسان بھائیوں نے شب و روز محنت کرکے میری اپیل پر لبیک کہا اور ریکارڈ مقدار میں گندم کاشت کی۔دریں اثناء ویراعلیٰ مریم نوا سے اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن کے 25 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں تاجکستان، ازبکستان، ترکیہ، قازقستان، ترکمانستان، ایران، آذربائیجان اور پاکستان کے ای سی او میں مستقل مندوب شامل تھے۔ وفد کی سربراہی ای سی او کے سیکرٹری جنرل اسد مجید خان کررہے تھے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور آمد پر وفدکا پرتپاک خیر مقدم کیا اور وفد کے ارکان کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے ای سی او وفد کے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے لاہور کو ای سی او کیپٹل قرار دینے میں معاونت پر ترکمانستان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ سے امریکی گانگریس کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کرنے و الوں میں کانگریس مین ٹام سوزی ، جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ اس موقع پر پولیٹیکل آفیسر نکھل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز بھی ملاقات میں موجود تھیں ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاک امریکہ تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لئے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لئے وسیع البنیاد اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم اظہار بھی کیا گیا۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات،تجارت،سرمایہ کاری اور جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی وفد کو پنجاب میں زرعی صنعت، آئی ٹی، توانائی، صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔