حوثیوں کے حملے، برطانیہ کا سعودیہ کو دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ

 سعودی عرب کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا‘ برطانیہ قبرص کے اڈے سے ایک طیارہ فراہم کرے گا:وزیراعظم
لندن(آن لائن) برطانوی حکومت نے یمن میں حوثی ملیشیا کے حملوں کے پیش نظر سعودی عرب کو محدود مدت کے لیے دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے مطابق سعودی عرب کی فوجی مدد کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا جس کے تحت برطانیہ قبرص کے اڈے سے ایک طیارہ فراہم کرے گا۔برطانوی حکام کے مطابق یہ طیارہ سعودی فضائیہ کے جنگی طیاروں کو حوثی ملیشیا کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے خلاف کارروائی کے لئے فضائی ایندھن فراہم کرے گا۔ یہ تعاون ابتدائی طور پر چند ہفتوں کے لیے ہوگا۔