قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کی پارلیمنٹ نے یمن کے حوثیوں کے حملوں میں اضافے کے بعد سعودی عرب کے دفاع کے لیے فوجی مدد فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس فیصلے سے مصر کے علاقائی تنازع میں براہِ راست شامل ہونے کا امکان بڑھ گیا کیونکہ ایران کے اتحادی حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملوں میں شدت آ رہی ہے۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ سے درخواست کی تھی کہ اگر سعودی عرب حوثیوں کے خلاف مدد طلب کرے تو مصر اپنے خلیجی اتحادی اور دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کرنے والے ملک کے دفاع میں تعاون کر سکے۔