اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر درست نہیں:وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر درست نہیں:وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر درست نہیں ہے۔

انہوں نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ابتدائی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں جنہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، لیکن بعد میں یہ خبر تصدیق شدہ نہیں نکلی۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ متعلقہ تصویر کا فارنزک بھی کرلیا گیا ہے، اور کسی بھی طرح سے اسسٹنٹ کمشنر کی شہادت کی تصدیق نہیں ہوئی۔صوبائی اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے پشتون روایتی پگڑی پہن کر شرکت کی۔ اسپیکر اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے بھی پشتون پگڑی پہن کر اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران کیچ اور دیگر علاقوں میں ہونے والے دھماکوں کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔