مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا بازیاب، والد تاحال لاپتہ

مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا بازیاب، والد تاحال لاپتہ

بلوچستان سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے کہ مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا بازیاب ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مغوی افسر کا بیٹا ہرنائی کے علاقے زردآلو میں پہنچ گیا ہے اور بازیابی کے بعد وہ اس وقت ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے پاس موجود ہے۔یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور ان کے بیٹے کو تقریباً دو ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ اگرچہ افسر کا بیٹا بحفاظت بازیاب ہو گیا ہے، تاہم اسسٹنٹ کمشنر زیارت تاحال بازیاب نہیں ہو سکے۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس واقعے سے متعلق مزید کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔