عالمی بینک نے پاکستان میں غربت کی موجودہ صورتحال پر رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق ملک میں غربت کی شرح 25.3 فیصد ہو گئی ہے۔
عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر پاکستان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ تین برس میں غربت کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2022 میں غربت کی شرح 18.3 فیصد تھی، جبکہ گزشتہ برس یہ 24.8 فیصد تک پہنچ گئی۔ تاریخی اعداد و شمار کے مطابق 2001 سے 2015 تک پاکستان میں غربت کی شرح میں سالانہ 3 فیصد کمی ہوئی، اور 2015 سے 2018 تک یہ شرح سالانہ ایک فیصد کمی کے ساتھ گھٹتی رہی، تاہم 2022 کے بعد غربت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔