پشاور ہائی کورٹ نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی جھٹہ کو 9 اکتوبر تک راہداری ضمانت فراہم کی ہے۔
سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں ہوئی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ دونوں اس دوران متعلقہ عدالت میں پیش ہوں۔وکیل درخواست گزار عطاء اللہ کنڈی نے بتایا کہ ایمان مزاری اسلام آباد میں وکیل اور سماجی کارکن ہیں، اور ان کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ دونوں وکیل ہیں، جس پر مؤقف سامنے آیا کہ جی ہاں، دونوں وکیل ہیں اور عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ یہ ان کی پشاور ہائی کورٹ میں پہلی پیشی ہے، جبکہ وکیل نے مزید کہا کہ ایمان مزاری خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مظلوم لوگوں کی آواز ہیں۔