لاہور (کرائم رپورٹر) اے این ایف نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں 8 کامیاب کارروائیوں کے دوران 24 کلوگرام سے زائد منشیات قبضے میں لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، حیدرآباد، کوہاٹ، پشاور اور کراچی میں کارروائیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں 23 کلوگرام چرس اور ایک کلو 976 گرام آئس برآمد ہوئی۔ منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ایک خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اے این ایف منشیات کی روک تھام اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں مزید کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ گرفتار ملزمان سے منشیات کی ترسیل اور نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات متوقع ہیں، جبکہ برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی