اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، 7 ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 7 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 2 افغان باشندوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 137.85 کلوگرام منشیات بر آمد کی گئی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 1.150 کلوگرام آئس بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 81.6 کلوگرام چرس، 12 کلوگرام آئس اور 500 گرام ہیروئن بر آمد ہوئی، جبکہ 2 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔راولپنڈی میں ایک پٹرول پمپ کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 13.2 کلوگرام چرس بر آمد کی گئی۔کچلاک بائی پاس بالیلی کے قریب ایک گاڑی سے 12 کلوگرام چرس بر آمد ہوئی جبکہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ایک اور کارروائی میں گاڑی سے 11.050 کلوگرام ہیروئن، 2 پستول، 5 میگزین اور 70 را ئونڈز بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا