اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں مہنگائی میں اضافے کے پیش نظر کھاد کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں ڈی اے پی کھاد کی بوری کی قیمت میں 36 روپے تک اضافہ ہوگیا۔ ڈی اے پی کھاد بوری کی اوسط قیمت 12937 روپے ہوگئی۔کوئٹہ میں ڈی اے پی کھاد سب سے مہنگی، فی بوری 13400 روپے تک پہنچ گئی، فیصل آباد میں ڈی اے پی کی فی بوری 13150 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔