اسلام پورہ ،باغبانپورہ ،کاہنہ ،شالیمار ،گارڈن ٹائون ،نولکھا ،باٹاپور میں ڈکیتیاں
ستوکتلہ اورچوہنگ میں بھی وارداتیں ،چورایک کار اور 3موٹرسائیکل لے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے، زیورات ،موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور کار سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔بتایاگیاہیکہ ڈاکو اسلام پورہ میں تصدق سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں رشید سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں صداقت سے 1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں بلال سے 1لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹائون میں عاطف سے1لاکھ 20ہزار موبائل فون،دیگر قیمتی سامان ،چوہنگ میں تصور سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون ،باٹا پور میں یاسر سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون ،ستوکتلہ کے علاقے میں نعیم سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ نولکھا کے علاقے میں اخلاق سے 10 ہزار روپے چھین کر فرارہوگئے۔چوروں نے شفیق آباد سے اختر علی کی کارجبکہ داتا دربار سے ستار،مصری شاہ سے انعام اور سبزہ زار سے فیصل کی موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔