چوہنگ، لیاقت آباد،ٖغازی آباد،ساندہ،سمن آباد میں وارداتیں، سندر اور شادمان سے گاڑیاں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق چوینگ میں حنیف سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,لیاقت آباد میں شیباز سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,غازی آباد میں حسن سے1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون, ساندہ میں عارف سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون,سمن آباد میں شاہد سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ سندر اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ مصطفی آباد لوئرمال اور ڈیفنس بی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔