لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے اڑھائی کروڑ روپے کی منشیات برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے لاہور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سیاڑھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر نے ایک کلو 600 گرام آئس ہینڈ کیری کے پچھلے حصے میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف اہلکاروں نے تلاشی کے دوران آئس برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، مسافر کو برآمدکردہ آئس کے ساتھ مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔