پولٹری ایسوسی ایشن کی درخواست پر جرمانہ 5 کروڑ سے کم کرکے ڈھائی کروڑ کر دیا، 15 دن میں جرمانہ جمع کرائیں
لاہور (آئی این پی )مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے کارٹل بنا کر قیمتیں بڑھانے پر پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔سی سی پی کے مطابق پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتیں بڑھانے کیلئے کارٹل بنانے کا الزام ثابت ہونے پر کمپیٹیشن ٹریبونل نے کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔سی سی پی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنیکا حکم دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پولٹری ایسوسی ایشن کی درخواست پر جرمانہ 5 کروڑ سیکم کرکے ڈھائی کروڑ روپے کر دیا، پولٹری ایسوسی ایشن کو 15 دن میں جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ کمپٹیشن کمیشن نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتوں میں گٹھ جوڑ پر جرمانہ عائد کیا تھا۔