جدہ (آئی این پی )رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجدالحرام میں زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ بن گیا۔حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے بتایا کہ رمضان المبارک کے ابتدائی 10دنوں میں مسجد الحرام میں عبادت اور زیارت کے لیے آنے والوں کی تعداد دو کروڑ 50لاکھ سے تجاوز کر گئی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اتھارٹی کے مطابق اسی عرصے کے دوران 55 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا۔