لاہور ایئرپورٹ ،مسافر کی جرابوں میں چھپایا گیا 2کلو سونا برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی ،مسافر سے سونے کی بڑی مقدار برآمد کر لی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے دوران تلاشی دبئی جانے والے مسافر سے سونے کی بھاری مقدار پکڑ لی ، شہزاد احمد نامی مسافر نے اپنی جرابوں میں سونے کی 18 اینٹیں چھپا رکھی تھیں،سونے کا وزن 2 کلو سے زائد ہے۔ اے ایس ایف نے ملزم کو سونا برآمد کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا،کسٹمز نے سونا ضبط کرکے مزید کارروائی شروع کردی ۔