آسٹریلیا: فلسطین مظاہرے میں خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو عدالت نے طلب کر لیا

آسٹریلیا: فلسطین مظاہرے میں خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو عدالت نے طلب کر لیا

آسٹریلیا کی عدالت نے ایک 33 سالہ پولیس کانسٹیبل کو طلب کیا ہے جس پر سڈنی میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والی خاتون پر مبینہ طور پر حملے کا الزام ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گرینز پارٹی کی سابق امیدوار ہینا تھامس نے الزام لگایا کہ جون میں بیلمور میں احتجاج کے دوران پولیس افسر نے ان کے چہرے پر مُکے مارے۔ مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ کانسٹیبل کی ملازمت اور واقعے کی تحقیقات جاری تھیں۔اب عدالت نے اس پولیس اہلکار کو اگلے ماہ طلب کر لیا ہے تاکہ کیس کی سماعت کی جا سکے۔