آسٹریلیا ستمبر میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا

آسٹریلیا ستمبر میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا ستمبر میں فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کر لے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم البانیز نے کہا کہ فلسطینی ریاست میں حماس کیلئے کوئی مستقبل نہیں ہو سکتا۔ ان کے مطابق فلسطینی عوام کو حقِ خود ارادیت دیا جانا ضروری ہے کیونکہ غزہ کی صورتحال دنیا کے بدترین خدشات سے بھی آگے نکل چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ مسئلے کا حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی ہونا چاہیے۔آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وانگ کا کہنا تھا کہ فلسطین سے متعلق اس اہم فیصلے سے پہلے امریکی ہم منصب کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔