اسلام آباد: سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مشترکہ طور پر طلحہ محمود کا نام چیئرمین شپ کے لیے تجویز کیا۔ذرائع کے مطابق، اس حوالے سے سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جس میں باضابطہ طور پر چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔سینیٹر طلحہ محمود کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، جبکہ ان کے انتخاب کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہو چکا ہے۔