اولمپیئن ویٹ لیفٹر طلحہ طالب گیراج میں ٹریننگ کرنے پر مجبور

اولمپیئن ویٹ لیفٹر طلحہ طالب گیراج میں ٹریننگ کرنے پر مجبور

اولمپیئن ویٹ لیفٹر طلحہ طالب نے بتایا کہ وہ اپنی ٹریننگ کے لیے اب بھی کرائے کے گیراج پر مجبور ہیں۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے طلحہ طالب نے 2021 ٹوکیو اولمپکس میں 67 کلو گرام کیٹیگری میں پانچویں پوزیشن حاصل کر کے شہرت پائی۔ انہوں نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ، کامن ویلتھ گیمز، ایشین چیمپئن شپ سمیت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے میڈلز جیتے ہیں۔طلحہ طالب پر چار سال قبل ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی عائد ہوئی تھی، تاہم اس کے خاتمے کے بعد انہوں نے حال ہی میں کراچی نیشنل گیمز میں ایک بار پھر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ انہیں ٹریننگ اور جم کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے میڈل جیت سکیں۔ طلحہ کا کہنا ہے کہ تین سال ضائع ہونے کا دکھ ضرور ہے، لیکن وہ سب کچھ بھول کر ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے لیے تیار ہیں۔