ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی جوئے کی ایپلیکیشن کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت خارج کر دی گئی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔ این سی سی آئی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈکی بھائی نے غیرقانونی ایپ سے پیسہ کمایا۔
مقدمے کی تفصیلات:
ڈکی بھائی کو 17 اگست کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔
مقدمہ 17 اگست کی نصف شب درج کیا گیا، جس میں سیکشن 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، سیکشن 14 (الیکٹرانک فراڈ)، سیکشن 25 (اسپیم) اور سیکشن 26 (اسپوفنگ) شامل ہیں۔
یہ مقدمہ 13 جون کی ایک انکوائری پر مبنی ہے، جس میں کہا گیا کہ کچھ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز مالی فائدے کے لیے عوام میں جوا اور بیٹنگ ایپس کی تشہیر کر رہے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق: عوام نے ان ایپس میں اپنی محنت کی کمائی لگائی اور مالی نقصان اٹھایا، جس میں سعد الرحمٰن پر مختلف جوئے کی ایپلیکیشنز جیسے بنومو، 1ایکس بیٹ، بیٹ 365، بی 9 گیم وغیرہ کی تشہیر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔