گیمبلنگ ایپ اسکینڈل: ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع منظور

گیمبلنگ ایپ اسکینڈل: ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع منظور

لاہور کی سیشن کورٹ نے جوئے کی ایپس کی مبینہ غیر قانونی تشہیر کے کیس میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن (ڈکی بھائی) کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع کر دی ہے۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نے کی۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کیس کی فرانزک رپورٹ موصول ہو چکی ہے جو تقریباً 2000 صفحات پر مشتمل ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق فرانزک رپورٹ آئندہ دو روز میں عدالت اور متعلقہ فریقین کو فراہم کر دی جائے گی۔