شینجن ممالک میں شمولیت: رومانیہ میں سب سے پہلے داخل ہونے کا اعزاز کتے نے حاصل کرلیا

 نیویارک (آئی این پی ) یکم جنوری2025 کو یورپ کے 2ممالک رومانیہ اور بلغاریہ کو شینجن ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا گیا جس کے بعد شینجن ممالک کی تعداد 29ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق شینجن گروپ میں شامل ہونے پر رومانیہ اور اس کے ہمسایہ ملک ہنگری کے بارڈر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی پابندیاں ختم کرنے کی تقریب جاری تھی کہ ایک آوارہ کتا چلتا ہوا ہنگری سے رومانیہ میں داخل ہوگیا، اس موقع پر دونوں اطراف کھڑے حکام بھی ہنس پڑے اور انہوں نے تالیاں بھی بجائیں۔