تل ابیب (یواین پی )اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں بالخصوص نابلس شہر میں حملوں اور چھاپوں کی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔فلسطینی ہلالِ احمر کے مطابق نابلس میں اسرائیلی فوج کے تازہ دھاوے کے دوران 4 فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔اسی دوران اسرائیلی فورسز نے الخلیل شہر کے جنوبی علاقے میں چھاپوں کے دوران 56 فلسطینیوں کو گرفتار کیا، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے واد الہریہ اور خربہ قلقس کے علاقوں میں دھاوا بول کر 12 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔مزید بتایا گیا کہ دیر سامت اور البرج کے قصبوں میں گھروں پر چھاپے مار کر 4 دیگر شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا