پی ٹی آئی نے 27 ستمبر پشاور جلسے کو بانی کی رہائی کیلیے سنگ میل قرار دیدیا

پشاور کا عظیم اجتماع تحریک انصاف کا تاریخی باب ثابت ہوگا، قوم متحد ہو تو کوئی طاقت آزادی کی راہ نہیں روک سکتی، گنڈاپور
پشاور(آئی این پی)تحریک انصاف نے 27 ستمبر پشاور جلسے کو عمران خان کی رہائی کے لیے ایک سنگ میل قرار دے دیا، وزیراعلی کے پی نے کہا ہے کہ پشاور کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع پشاور پی ٹی آئی کی کمیٹی کے عہدے داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 27 ستمبر جلسے کے انتظامات اور حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔جلسے کے لیے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ عمران خان کی کال پر 27 ستمبر کا تاریخی جلسہ پشاور میں ہوگا، جلسہ رنگ روڈ موٹروے چوک کے قریب منعقد کیا جائے گا، جلسہ شام 4 بجے شروع ہوگا، جلسے میں درود و سلام اور اجتماعی دعا کا خصوصی اہتمام ہوگا۔ جلسے کو عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کی تحریک کا سنگ میل قرار دیا گیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے سب ایک ہیں، پشاور کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا،