چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا بحرین کے فرمانروا، شاہی خاندان اور حکومتِ بحرین سے اظہار تشکر
راولپنڈی (آئی این پی )کنگ حمد انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، تقریب میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی، جب کہ اس موقع پر اعلی سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بحرین کے فرمانروا، شاہی خاندان اور حکومتِ بحرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا