سنگجانی جلسہ کیس،اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع

اسلا م آباد(آئی این پی )اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس میں عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت ہوئی، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی ۔اسد قیصر کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی گئی تھی،ان کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئی