ڈیجیٹائزیشن کا عمل شروع، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے، اقدامات کئے جا رہے ہیں، محمد حنیف عباسی
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی ہے، جس میں سرمایہ کاری اور تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے وزارتِ ریلوے میں اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان ریلوے کے ذریعے علاقائی روابط کے فروغ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور باہمی شراکت داری، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے شعبے میں شراکت داری نہ صرف نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گی بلکہ دوطرفہ تعلقات کو بھی مزید مستحکم بنائے گی۔امریکی ناظم الامور نے پاکستان ریلوے کی اسٹریٹجک اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ادارے کے ساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ ریلوے کی کامیابی ملکی معیشت کے لیے تقویت کا باعث بنے گی۔ حنیف عباسی نے بتایا کہ پاکستان ریلوے میں تمام ترقیاتی اقدامات وزیراعظم کے وژن کے تحت کیے جا رہے ہیں اور ادارے میں جدید ڈیجیٹائزیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے