کراچی (آئی این پی )وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے ہم نے متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کی اور انہیں مالکانہ حقوق دئیے ہیں۔ترجمان وزیرِ اعلی سندھ کے مطابق وزیرِ اعلی مراد علی شاہ سے امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے جس میں امریکی قونصل جنرل، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر موجود تھے۔ مراد علی شاہ نے امریکی حکومت کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔یہ ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔