ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا، 20ویں مرتبہ صفر پر آؤٹ

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا، 20ویں مرتبہ صفر پر آؤٹ

ماؤنٹ مونگانوئی: بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں ایک ایسا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا جسے وہ یقیناً یاد نہیں رکھنا چاہیں گے۔

 کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بھارتی بلے بازوں کی فہرست میں لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے برابر آگئے ہیں۔ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی صرف چار گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنے ون ڈے کیریئر میں 20ویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے اور سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کر دیا۔سچن ٹنڈولکر بھی اپنے ون ڈے کیریئر میں 20 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔ تاہم دونوں کھلاڑیوں کے میچز کی تعداد میں نمایاں فرق ہے۔

 ٹنڈولکر نے 463 ون ڈے میچز میں یہ ریکارڈ بنایا، جبکہ ویرات کوہلی نے صرف 321 میچز کھیل کر ان کے برابر 20 صفر مکمل کر لیے۔ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بھارتی کھلاڑیوں کی فہرست میں جواگل سری ناتھ 19 صفر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ انیل کمبلے اور روہت شرما 18، 18 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کے باعث مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔