ویرات کوہلی کی مسلسل ناکامی، بارڈر گواسکر سیریز میں تنقید کا سامنا

ویرات کوہلی کی مسلسل ناکامی، بارڈر گواسکر سیریز میں تنقید کا سامنا

ویب ڈیسک: بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ایک بار پھر بارڈر گواسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میں فیل ہو گئے ہیں اور ان کے آؤٹ ہونے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری سیریز میں تیسرا ٹیسٹ برسبین کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 445 رنز بنائے، اور بھارت کے ٹاپ آرڈر کے بیٹرز ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہیں۔ بھارتی ٹیم 201 رنز پر 7 وکٹیں گرا چکی ہے۔کوہلی اس سیریز میں ایک سنچری کے علاوہ کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔ تیسری اننگز میں وہ صرف 3 رنز پر آؤٹ ہوئے، جب کہ انہوں نے کوور ڈرائیو مارنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ دے دیا۔

کوہلی کی مسلسل ناکامی پر سابق کرکٹرز نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دیپ داس گپتا کا کہنا ہے کہ یہ تکنیکی نہیں بلکہ ذہنی مسئلہ ہے اور کوہلی کو اپنی پسندیدہ شاٹ کوور ڈرائیو سے گریز کرنا چاہیے۔ سنیل گواسکر نے بھی کہا کہ باہر جاتی گیندوں کو فضول میں کھیلنے کے بجائے انہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔بھارت اس ٹیسٹ میچ میں 244 رنز کے خسارے کا سامنا کر رہا ہے اور سیریز 1-1 سے برابر ہے۔