جعلی ادویات کی فروخت جلد بند ہو جائیگی: مصطفیٰ کمال

جعلی ادویات کی فروخت جلد بند ہو جائیگی: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ماہ میں جعلی اور مہنگی ادویات کی فروخت 99 فیصد تک بند ہو جائے گی۔

 انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ادویات کے ڈبوں پر بار کوڈ لگا کر اس کی مارکیٹ میں فروخت کو کنٹرول کیا جائے گا۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ فارما ڈیوائسز کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے انڈسٹریز کے ساتھ مل کر کام جاری ہے۔ ڈریپ ادویات اور لائسنسز کی نگرانی کرتا ہے، اور پاکستانی ادویات کی برآمدات میں اضافہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ 10 سال میں ہسپتالوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔اس موقع پر، انہوں نے ہیلتھ ایشیا نمائش کا افتتاح بھی کیا، جس میں مختلف ممالک کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہیلتھ کیئر شعبہ نئی جدت کی جانب گامزن ہے اور آئندہ میں معیشت کی اہم ہڈی صحت کا شعبہ ہوگا۔