اسرائیلی کارروائیاں امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں:دفترخارجہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے، غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں سے متعدد شہری شہید ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں شرم الشیخ میں ہونے والے امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادی سیاسرائیلی خلاف وزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے