اسرائیلی کارروائیاں امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں:دفترخارجہ

 اسرائیلی جارحیت فوری ختم کی جائے، غزہ میں اسرائیلی فوج کے  حملوں سے متعدد شہری شہید ہوئے 
 عالمی برادری شرم الشیخ معاہدے پر عملدرآمد اور جنگ بندی کے مکمل نفاذ  کویقینی بنائے:ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے، غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں سے متعدد شہری شہید ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں شرم الشیخ میں ہونے والے امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادی سیاسرائیلی خلاف وزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔وزارت امور خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری شرم الشیخ معاہدے،جنگ بندی کے مکمل نفاذ، فلسطینی شہ یوں کے تحفظ کویقینی بنائے۔