30 فٹ گہرے کنویں میں گری گائے بحفاظت نکال لی گئی

ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ)30 فٹ گہرے کنویں میں گری گائے ریسکیو اہلکاروں نے بحفاظت نکال لی ۔مانگٹانوالہ روڈ پر ابیاں والا گائوں میں گائے اچانک تقریباً 30 فٹ گہرے کنویں میں جا گری۔ریسکیو عملہ نے اطلاع پرفوری موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے گائے کو بحفاظت باہر نکال کر گائے کو اسکے مالک مشتاق کے حوالے کر دیا۔