رواں سال پنجاب میں 824مقدمات کا اندراج، لاہور میں 41ملزموں کو حوالات میں بند کردیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سموگ سے پاک صوبہ پنجاب کے ویڑن کے تحت پنجاب پولیس کی جانب سے سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے دوران انسدادِ سموگ کریک ڈا ئون میں مجموعی طور پر 824 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 775 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں انسدادِ سموگ کریک ڈا ئون کے دوران 34 مقدمات درج اور 41 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ شاہرات پر دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 90 ہزار گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 24 ہزار سے زائد گاڑیاں بند اور 283 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس معطل کیے گئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی مقامات اور دیگر علاقوں میں انسدادِ سموگ کریک ڈا ئون میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا ہے