انسداد سموگ کریک ڈا ئون ،32 ملزم گرفتار

 19 دن میں7920 افراد کو مجموعی طور پر 1 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈا ئون کے دوران 2 مقدمات درج کئے ، قانون شکن عناصر گرفتار کر لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق309 افراد کو 9 لاکھ 48 ہزار روپے جرمانے، 35 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ، فصلوں کی باقیات جلانے کی 1، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 309 خلاف ورزیاں ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا اینٹوں کے بھٹوں کی 9 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔ رواں سال کے پہلے 19 دن میں انسداد سموگ کریک ڈا ئون میں مجموعی طور پر 32 ملزم گرفتار، 53 مقدمات درج کئے گئے۔ 7920 افراد کو مجموعی طور پر 1 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔ 621 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔