بنوں اور وزیر میں اساتذہ کی 775 عارضی بھرتیاں کالعدم قرار

 اساتذہ کی نئی بھرتیوں کے لیے شفاف اور میرٹ پر مبنی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ
     بنوں(یواین پی)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے خیبر پختون خوا کے جنوبی ضلع بنوں اور سب ڈویژن وزیر میں اساتذہ کی 775 عارضی بھرتیوں کو کالعدم قرار دیدیا۔ڈی ای او کے مطابق محکمہ تعلیم نے ٹیلنٹ پول کے تحت ہونے والی تمام بھرتیوں کا عمل فوری طور پر روک دیا ہے۔ عارضی بھرتیوں میں میرٹ اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔ڈپٹی کمشنر کی انکوائری میں بھرتیوں کے عمل پر سنگین سوالات اور بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں۔متنازع بھرتیوں کے خلاف شہریوں کی تحریری شکایات پر انکوائری عمل میں لائی گئی۔ڈی ای او کے مطابق اساتذہ کی نئی بھرتیوں کے لیے شفاف اور میرٹ پر مبنی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔