باغبانپورہ میں پولیس مقابلے کے دوران احسان، شاہدرہ میں فرحان مارا گیا،ڈکیتی، راہزنی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی کے باغبانپورہ اور شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔سی سی ڈی ذرائع کے مطابق باغبانپورہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہو گئیہلاک ملزم کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی۔دوسرا واقعہ شاہدرہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک دوسرا فرار ہو گیاہلاک ملزم کی شناخت فرحان اور فرار ہونے والے کی شناخت فرخ کے نام سے ہوئی۔سی سی ڈی ذرائع نے کہا کہ ملزمان ڈکیتی، راہزنی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی