’’مقابلے‘‘ مزید 2 خطرناک ڈاکو پھڑکا دئیے

سی سی ڈی اقبال ٹاون اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، درجنوں وارداتوں میں مطلوب علی حیدر مارا گیا 
ملزم کی نشاندہی پر گھر کے باہر پولیس نے گاڑی روکی تو چھپے ملزموں نے فائرنگ کردی ، وقاص زد میں آ گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی اقبال ٹاون اور سی سی ڈی کینٹ اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ خطرناک دو اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی اقبال ٹاون اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ خطرناک اشتہاری ملزم علی حیدر ہلاک ہوگیاڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا گرفتار ملزم کو پولیس نشاندہی کے لیے لے جارہی تھی ملزم کے ساتھیوں نے ساندہ میں ملزم کو رہا کروانے کی کوشش کی زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیادوسرا واقعہ ڈکیتی اور راہزنی کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیاملزم وقاص سی سی ڈی کینٹ پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہواڈی ایس پی سی سی ڈی کینٹ کے مطابق ملزم کو مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے لے جایاجارہا تھاملزم کی نشاندہی پر ایک گھر کے باہر پولیس نے گاڑی روکی ،گھر میں چھپے ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی جس سے وقاص مسیح زخمی ہوگیاپولیس کی جانب سے بھی ملزمان پر جوابی فائرنگ کی گئی تاہم دونوں ملزمان فرار ہوگئیاپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا وقاص مسیح کچھ دیر بعد چل بسا سی سی ڈی پولیس نے فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیا