پنجاب کے سرکاری سکولوں میں انگریزی زبان کی بہتری کے لیے ایک جدید منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس میں سرکاری اساتذہ اور طلبہ کو انگریزی زبان سکھانے پر زور دیا جائے گا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس پروگرام کے لیے 12 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔اس منصوبے کے تحت طلبہ کو جدید نصاب اور عملی زبان دانی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، اور اساتذہ کو عالمی معیار کے مطابق انگریزی زبان کی پروفیشنل ٹریننگ دی جائے گی۔ ساتھ ہی، سکولوں میں ڈیجیٹل لرننگ اور جدید تدریسی مواد کی فراہمی کا بھی انتظام کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق، پنجاب میں صرف 35 فیصد بچے انگریزی پڑھنا اور لکھنا جانتے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ زبان کی مہارت میں بہتری ضروری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انگریزی زبان میں مہارت حاصل کرنا عالمی مقابلہ کے لیے ایک اہم قدم ہے، اور اس منصوبے سے لاکھوں طلبہ کو معیاری تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے۔