وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق نئے فیصلے کے تحت تعلیمی نقصان سے بچنے کے لیے تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ نصاب اور تعلیمی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سندھ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی پر عمل درآمد، اخراجات میں کمی اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔