ساہیوال (خصوصی رپورٹ )ایف آئی اے ٹیم کی کارروائی،ہڑپہ شہر آرے والا چوک میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم کٹوتی کرنے والا ملزم گرفتار،ملازمین اور دیگر افراد کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیاجائے گا۔مستحق خواتین کو ملنے والی امدادی رقوم میں سے زبردستی 1500 سے 2000 روپے تک کٹوتی کی جارہی تھی اوریہ افراد غیر قانونی اورکسی مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کام کر رہے تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر FIA کمپوزٹ سرکل ساہیوال کے حکم پر چھاپہ مارکر محمد ارشد کو گرفتارکرکے نقد رقم، ڈیوائسز، متعدد موبائل فون، مستحقین کا ریکارڈ، ادائیگی سے متعلق دستاویزات، رجسٹرز، رسیدیں اور دیگر متعلقہ اشیاء بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔