صارفین کی پرائیویسی کا الزام ثابت ، گوگل کو 425 ملین ہرجانہ

واشنگٹن (آئی این پی )گوگل پر صارفین کی پرائیویسی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہونے کے بعد امریکی عدالت نے گوگل کو 425 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ گوگل کیخلاف مقدمہ سان فرانسسکو فیڈرل کورٹ میں زیرِ سماعت تھا ، گوگل پر آٹھ سال تک صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا الزام ہے ، صارفین نے 31 ارب ڈالر سے زائد ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔  الزام ثابت ہونے پر جیوری نے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ، فیصلہ ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی سیٹنگز کی خلاف ورزی پر سنایا گیا۔