لندن(آئی این پی )برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں عدالت نے ایک ملازم کو کم عہدے کی ڈیسک دینے پر کمپنی کو 82 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کردیا ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق لندن میں یہ غیر معمولی مقدمہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ، جہاں ایک سینئر اسٹیٹ ایجنٹ کو صرف اس وجہ سے 21 ہزار پائونڈ سے زیادہ ہرجانہ ملا کہ اسے دفتر میں بیٹھنے اور کام کرنے کے لئے کم حیثیت والا ڈیسک دیا گیا تھا، جس سے اس کے وقار اور عہدے پر سوال اٹھا