واشنگٹن (آئی این پی )امریکی نیوز چینل اے بی سی نیوز نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے کو حل کرنے کے لیے 15 ملین ڈالر ادا کرے گا۔فرانسیسی خبررساںادارے کے مطابق یہ مقدمہ اینکر جارج سٹیفانوپولس کے آن ایئر تبصروں سے شروع ہوا جنہوں نے مارچ میں نشر ہونے والے امریکی نمائندہ نینسی میس کے ساتھ انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ٹرمپ ریپ کے ذمہ دار ہیں۔تصفیے کے طور پر اے بی سی نیوز کو ٹرمپ کے لیے صدارتی فائونڈیشن اور میوزیم کے لیے وقف فنڈ میں 15 ملین ڈالر کا عطیہ دینا ہوگا۔