10سال کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی کسانوں نے خودکشیاں کرلیں

 کسانوں کی خودکشیوں کی بنیادی وجوہات میں 38.7 فیصد قرض اور 19.5 فیصد زرعی مسائل شامل ہیں:نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو
نئی دہلی(آئی این پی )بھارت میں کسانوں کی خودکشیوں سے متعلق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی تازہ رپورٹ نے مودی حکومت کی ناکام زرعی پالیسیوں کا پردہ چاک کر دیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے 2023 کے درمیان بھارت میں ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد کسان خودکشی کر چکے ہیں، صرف سال 2023 میں ریاست مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں جہاں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔بین الاقوامی تحقیقاتی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف ٹرینڈ ان سائنٹیفک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے مطابق بھارتی کسانوں کی خودکشیوں کی بنیادی وجوہات میں 38.7 فیصد قرض اور 19.5 فیصد زرعی مسائل شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں روزانہ تقریبا 31 بھارتی کسان خودکشی پر مجبور ہو رہے ہیں