لاہور میں 3 خودکشیاں

پیر کالونی میں میں 30سالہ ساجد ،باغبانپور ہ میں 35 سالہ شہزاد،لیاقت آباد میں ارسلان نے موت گلے لگا لی 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں خودکشی کے تین الگ الگ واقعات پیر کالونی میں 30 سالہ نوجوان نے زہریلی اشیاء کھا کر موت کو گلے لگا لیا،باغبانپورہ احمد ٹاؤن 35 سالہ شخص نیگلے میں پھندا ڈال کر جھول گیا لیاقت آباد میں نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی پولیس کے مطابق لیاقت آباد میں ارسلان نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی متوفی ارسلان اکثر گھریلو حالات کی وجہ سے پریشان رہتا تھامتوفی نے دلبراشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں اسے بے ہوشی کی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں پروہ جانبر نہ ہو سکاپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردیں پیز کالونی میں خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت 30 سالہ ساجد ریاض کے نام سے ہوئی،پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیاپولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔جبکہ باغبانپورہ کے علاقے احمد ٹاؤن میں پیش آیا جہاں 35 سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر جھول گیا جس کی شناخت شہزاد ولد ریاض کے نام سے ہوئی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد جمع کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔